تصویری رپورٹ: عراق میں ایک تیسرا دریا بھی بہتا ہے جس کی موجیں کربلا کے مرکز کا طواف کرتی ہیں

عام طور پر کہا یہ جاتا ہے کہ عراق میں دو دریا بہتے ہیں ایک دریائے فرات اور دوسرا دریائے دجلہ۔ لیکن آنکھیں یہ کہتی ہیں دل یہ گواہی دیتا ہے عینی شاہدین کا یہ کہنا ہے کہ عراق میں ایک تیسرا دریا بھی بہتا ہے لیکن یہ دریا باقی دریاؤں سے کافی مختلف ہے یہ دریا باقی دریاؤں کی طرح صرف ایک راستہ پر مشتمل نہیں ہے بلکہ یہ ڈھیروں نہروں کا مجموعہ ہے یہ دریا اپنے سمندر میں گرنے کے بعد مرتا نہیں بلکہ آب حیات پی لیتا ہے اور ایک نئی زندگی کے ساتھ دل میں پھر سے اپنے سمندر میں گرنے کی تمنا لیے ہوئے واپس لوٹ جاتا ہے.....

اس دریا کے قطرے عاشقانِ حسین ہیں جو پوری دنیا سے جمع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے کربلا کی جانب بڑھتے ہیں، کربلا میں پہنچ کر امام حسین(ع) اور ان کے عظیم بھائی حضرت عباس(ع) کے مرقد کا طواف کرتے ہیں اور یہاں سے آب حیات پیتے ہیں اور دوبارا زیارت کی تمنا لیے ہوئے واپس جاتے ہیں اور جہاں سے گزرتے ہیں عشق حسین کی خوشبو ہر جانب بکھیرتے چلے جاتے ہیں.....

الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافر نے اس دریا اور اس کے سمندر کے چند مناظر بلندی سے لیے ہیں جنھیں آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: