اعلیٰ دینی قیادت کا نمائندہ زائرین اربعین کو بہترین سیکورٹی فراہم کرنے پر عباس عسکری یونٹ کا شکر گزار ہے......

چہلم امام حسین علیہ السلام 1439ھ کے کربلا میں مراسیم کے اختتام کے بعد عباس عسکری یونٹ کے سربراہ اور افسران نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی اور اعلیٰ دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علام سید احمد صافی دام عزہ سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پہ تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں علامہ صادی نے زائرین اربعین کو بہترین سیکورٹی فراہم کرنے، ٹرانسپورٹ کے انتظامات میں بھر پور تعاون کرنے اور دیگر خدمات کے حوالے سے عباس عسکری یونٹ کا شکریہ ادا کیا اور یونٹ کے ارکان کے لیے مزید توفیق کی دعا کی۔

واضح رہے کہ ایام اربعین کے دوران کربلا کے تمام داخلی راستوں کی سیکورٹی عباس عسکری یونٹ کے ہاتھ میں تھی اور کربلا میں داخلے کے تمام مرکزی اور فرعی راستوں پر یونٹ کے ارکان تعینات تھے اور بڑی تعداد میں یونٹ کے انٹیلی جنس برگیڈ کے ارکان سادہ کپڑوں میں ہر جگہ زائرین کے ساتھ رہے۔ سیکورٹی پروگرام میں انٹیلی جنس کے علاوہ یونٹ کے 40300 ارکان نے حصہ لیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: