روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پروجیکٹس حیرت انگیز اور عراقی حکومت کے نزدیک قابلِ ستائش ہیں

آج بروز ہفتہ 21 صفر 1439 هـ بمطابق 11 نومبر 2017ء کو عراق کے وزیر اعظم ڈاکٹر حیدر عبادی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور مراسیم زیارت کی ادائیگی کے بعد روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام تأئیدہ) سے ملاقات کی اور حرم کے منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

ڈاکٹر عبادی نے مہمانوں کی کتاب میں روضہ مبارک کے منصوبوں اور اپنی زیارت کے لیے آمد کے بارے میں لکھا:

ہمیں آج حضرت عباس بن علی علیہ السلام کی ضریح مبارک کی زیارت کا شرف حاصل ہوا اور اسی طرح سے ہم نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارے سے بھی ملاقات کی؛ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اپنے خدماتی اور تجارتی پروجیکٹس کے ذریعے زائرین کی جو خدمت کر رہا ہے وہ ہمارے نزدیک قابل ستائش اور زائرین کی نظر میں حیرت انگیز و لائق تعریف ہے اللہ تعالیٰ انہیں مزید کار خیر و صلاح کی توفیق عطا فرمائے۔

والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اربعین امام حسین علیہ السلام کے دوران زائرین کو بھر پور خدمات فراہم کیں اور زیارت اربعین کے احیاء میں بھر پور حصہ لیا اس سال اربعین کے موقع پر 14 ملین سے زیادہ زائرین نے کربلا آنے اور امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: