روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کے اعداد وشمار کا طریقہ بتا دیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے بروز جمعہ 20 صفر 1439هـ (10نومبر2017) کو شام کے وقت ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس سال اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے عراق اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے کم از کم (13,874,818) زائرین کربلا آئے۔

اس پریس ریلیز میں امام زمانہ(عج) کو امام حسین(ع) کے چہلم کے حوالے سے تعزیت پیش کی گئی۔ زائرین کے اعمال کی قبولیت اور ان کی باحفاظت واپسی کے لیے دعا کی گئی۔

اس میں زائرین کے اعداد شمار کے طریقے کے بارے میں بتایا گیا کہ کربلا میں داخل ہونے کے چار مرکزی راستے ہیں کہ جو ( بغداد – كربلا، نجف - كربلا، بابل - كربلا، حسينية - كربلا) ہیں۔ ان چاروں راستوں پر کربلا آنے والے زائرین کی گنتی کے لیے سات صفر کو کیمرے نصب کر دیے گئے تھے اور ان چاروں راستوں سے 7 _ 20 صفر کم از کم(13,874,818) زائرین کربلا داخل ہوئے۔

واضح رہے یہ وہ تعداد ہے جو صرف ان چاروں مرکزی راستوں سے داخل ہونے والوں کی ہے جبکہ زائرین کی ایک بڑی تعداد دیگر فرعی راستوں سے بھی کربلا میں داخل ہوئی ہے اس کا اعداد و شمار اس میں شامل نہیں ہے اور دوسری بات یہ ہے ان کیمروں سے حاصل ہونے والے نتائج میں سے مذکورہ بالا سب سے کم ترین تعداد ہے۔ اللہ تعالی تمام زائرین کی زیارت، مشی اور اعمال کو قبول فرمائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: