زیارت اربعین کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں نئے قالین بچھا دئیے گئے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کئیر سیکشن نے زیارت اربعین کے اعمال کے اختتام اور زائرین کے رش کے ختم ہونے کے بعد حرم میں بچھے پرانے قالینوں کی جگہ نئے قالین بچھا دئیے ہیں اور اس وقت پورے حرم میں اعلی ترین کوالٹی کے نئے دیدہ زیب ڈیزائن پر مشتمل قالین بچھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے مذکورہ سیکشن ہر سال زیارت اربعین کے بعد حرم کے قالینوں کو تبدیل کر دیتا ہے اور اس کے لیے دنیا کے بہترین قالینوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: