رسول خدا(ص) کے یومِ شہادت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام امام حسین(ع) کو پرسہ پیش کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں: عظم الله لك الأجر يا ابا عبد الله

28صفر کا دن تمام مسلمانوں کے لیے غم والم کی یادوں کے ساتھ وابستہ ہے۔ سن 11ہجری میں 28صفر کا سورج پوری کائنات کے لیے رحمت العالمین کی شہادت کی خبر لے کر طلوع ہوا یہ وہی دن ہے جس میں پوری کائنات کے محسن حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے 63سال کی عمر میں زہرِ دغا سے جام شہادت نوش کیا۔ آپ کے جسم مطہر کو حضرت علی(ع)نے اپنے خاندان کے چند افراد کے ساتھ مل کر غسل اور کفن دیا اور آپ کو اپنے گھر میں ـ جو مسجد النبی میں واقع ہے ـ سپرد خاک کیا.

رسول خدا حضرت محمد(ص) کے یومِ شہادت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے بعد از ظہر ایک ماتمی جلوس برآمد کیا یہ جلوس حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک سے برآمد ہوا اور ماتم اور نوحہ خوانی کرتا ہوا مابین الحرمین پہنچا اور پھر وہاں سے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں داخل ہو گیا کہ جہاں روضہ مبارک امام حسین(ع) کے خدام بھی عزاداری میں شامل ہو گئے اس کے بعد مجلسِ عزاء برپا ہوئی اور یہ جلوس اختتام پذیر ہو گیا۔

واضح رہے کہ اس المناک سانحہ کی یاد میں دونوں مقدس حرموں میں مجالس عزاء برپا کی گئیں جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: