العمید سکول اور الساقی سکول کے طلاب اور اساتذہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں رسول اعظم(ص) کی شہادت کا پرسہ پیش کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے سکولوں میں سے العمید پرائمری سکول اور الساقی پرائمری سکول کے بچوں اور اساتذہ کا ماتمی جلوس رسول خدا(ص) کی شھادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں پہنچا۔

نوحہ خوانی کرتے ہوئے آنے والے اس جلوس عزاء کا استقبال روضہ مبارک کے دروازے پہ حرم کی انتظامی کمیٹی کے ارکان اور سیکشنوں کے سربراہان نے کیا۔ روضہ مبارک میں داخل ہونے کے بعد ماتم اور مجلس عزاء برپا کی گئی اور اس کے اختتام کے ساتھ ہی جلوس عزاء بھی اختتام پذیر ہو گیا۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے تمام سکولوں میں طلاب کی دینی و روحانی تربیت کو بھی اہم مقام حاصل ہے اور اسی وجہ سے اہل بیت علیھم السلام کی خوشی یا غم سے مربوط مناسبات پر ان سکولوں میں مختلف پروگرام منعقد ہوتے ہیں اور طلاب اجتماعی طور پر کربلا کے مقدس روضوں میں حاضری دیتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: