بصرہ یونیورسٹی اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مشترکہ تعاون سے رسول اعظم(ص) ثقافتی سیمینار کا انعقاد.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور بصرہ یونیورسٹی کے تعاون سے بروز سوموار 1 ربیع الاول 1439ھ بمطابق 20 نومبر 2017ء کو رسول اعظم(ص) ثقافتی سیمینار کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں یونیورسٹی کے طلاب و اساتذہ، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اعلیٰ سطحی وفد اور بصرہ کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

بصرہ یونیورسٹی کے سائنس کالج میں منعقد ہونے والے اس سیمینار کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ جس کے بعد عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا مخصوص ترانہ(لحن الآباء) پڑھا گیا۔

اس کے بعد سائنس کالج کے پرنسپل جناب ڈاکٹر فلحی عبد الحسن علی نے حاضرین سے استقبالیہ خطاب کیا اور رسول خدا (ص) کے حالات زندگی اور ان کے فرامین کے حوالے سے گفتگو کی اور اسی طرح سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے اس پروگرام کے انعقاد پہ بھی شکریہ ادا کیا۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ڈپٹی سیکرٹری بشیر محمد جاسم ربعیی نے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں رسول خدا(ص) کی سیرت پر عمل کرنے اور اسے اپنی زندگی میں دستور عمل بنانے پر زور دیا۔

تقریب کے اختتام پہ سیمینار کے منتظمین کو یونیورسٹی اور روضہ مبارک کی طرف سے تحائف اور اعزازی سندیں دی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: