موسم احزان کے اختتام کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے سیاہ چادریں اتار لی گئی ہیں......

محرم اور صفر کے اختتام کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں نصب کی گئیں سوگ و حزن کی علامات اتار لی گئی ہیں اور اس کی ابتداء روضہ مبارک کے گنبد پر موجود سیاہ عَلَم کو اتار کر سرخ عَلَم کی تنصیب سے کی گئی ۔

عَلَم کی تبدیلی اس بات کا اعلان ہے کہ موسم احزان ختم ہو گیا ہے اور اب باقی سارا سال گنبد پر سرخ عَلَم لہراتا رہے گا کہ جو اس بات کی علامت ہے کہ اس گنبد تلے مدفون مقتول کے قتل کا بدلہ لینا باقی ہے اور جب امام زمانہ علیہ السلام کا ظہور ہو گا تو اہل بیت علیھم السلام کے چاہنے والے اپنے امام کے ساتھ مل کر دشمنان اہل بیت سے قتل حسین کا بدلہ لیں گے۔

روضہ مبارک کے صحن، ملحقہ ہالوں اور ضریح مبارک سے سیاہ چادروں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ اور سرخ لائٹس کی جگہ سبز لائٹس کو آن کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے گنبد پر بھی سیاہ عَلَم کی جگہ سرخ عَلَم لگا دیا گیا ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: