روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اور حسینی انجمنوں کے ارکان کے مشترکہ تعاون سے کربلا اور اس کے گرد ونواح میں صفائی کا کام مکمل ہو گیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سروس سیکشن اور مابین الحرمین کے اہلکاروں نے اربعین کے بعد کربلا اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں صفائی کی جو مہم شروع کی تھی وہ بروز بدھ (3 ربيع الاول 1439هـ) بمطابق (22نومبر 2017ء) کو اپنے اختتام کو پہنچ گئی اس عرصے میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے حسینی انجمنوں کے ارکان کے ساتھ مل کر پورے کربلا اور اس کے گرد ونواح کے تمام علاقوں کی مکمل صفائی کی اور وہاں موجود گاربیج کو ٹھکانے لگایا۔

واضح رہے اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر کروڑوں زائرین نے کربلا آ کر زیارت اربعین کے مراسم ادا کیے اور ان کی خدمت کے لیے لاکھوں کی تعداد میں خدماتی کیمپس اور مواکب لگائے گئے بے انتہا رش اور بڑے پیمانے پر خدماتی سرگرمیوں کی وجہ سے ایام زیارت کے بعد پورے شہر میں صفائی اور ادھر ادھر پڑے گاربج کو ٹھکانے لگانے کی ذمہ داری روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سروس سیکشن نے اپنے کاندھوں پہ لی اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: