معروف خطیب عبد الامیر منصوری کی عیادت کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام ان کے گھر میں......

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں عاشور کے دن جو خطباء سانحہ کربلا کے تمام مصائب اور شھادتوں کو پڑھتے ہیں ان میں سے ایک خطیب منبر حسینی’’عبد الامیر منصوری‘‘ بھی ہیں کہ جنہیں متعدد بار ایک ہی نشست میں پورا واقعہ کربلا روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں پڑھنے کا شرف حاصل ہوا۔

شیخ عبد الامیر منصوری گزشتہ کچھ عرصے سے بستر بیماری پہ ہیں لہٰذا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے موصوف کی دینی خدمات اور حسینی مشن کو آگے بڑھانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کے پیش نظر آج ان کی عیادت و احوال پرسی کے لیے ان سے ملاقات کی اور جلد شفاء یابی کے لیے دعا کی۔

اس ملاقات کے دوران روضہ مبارک کے خدام نے انہیں کچھ متبرک تحائف اور روضہ مبارک کا علم بھی پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: