حضر شہر کے جنوب مغرب میں عباس عسکری یونٹ نے بڑی مقدار میں بھاری اسلحہ برآمد کیا ہے.....

موصل، صلاح الدین اور انبار کے علاقوں پر مشتمل صحراء کبری میں عباس عسکری یونٹ کا آپریشن جاری ہے اس علاقے کو داعش سے پاک کرنے کے لیے عباس عسکری یونٹ کو حشد شعبی اور سیکورٹی فورسز کی مدد بھی حاصل ہے اب تک عباس عسکری یونٹ سینکڑوں مربع کلو میٹر کے علاقے کو کلیئر کر چکا ہے اور اس دوران داعش کے ساتھ بعض مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جن میں داعش کو سوائے ناکامی اور شکست کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

عباس عسکری یونٹ نے اس آپریشن کے دوران حضر کے جنوب مغرب کے صحرائی علاقوں سے بڑی مقدار میں گولہ بارود اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا ہے کہ جسے داعش اپنی دہشت گردانہ کاروائیوں کے لیے استعمال کرتا تھا۔

اس حوالے سے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے نے ہمیں چند تصاویر ارسال کی ہیں جنہیں آپ بھی دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: