عراق میں عام طور پر طبی آلات کی خرابی کی صورت میں دوسرے ممالک سے انہیں ٹھیک کرنے کے لیے افراد کو بلایا جاتا ہے جس کی وجہ سے عام لوگ ایک طویل عرسے تک ان آلات سے استفادہ کرنے کے لیے انتظار کرتے ہیں اور ان آلات کی مرمت بھی کافی مہنگی پڑتی ہے اس مسئلہ کے حل کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ٹیلی کیمینکیشن کے شعبہ نے دور سے ہی ان آلات کی مرمت و مینٹینس کے لیے ایک پروگرام تیار کیا ہے جس کی بدولت اب الکفیل ہسپتال کی کوئی بھی مشین جب خراب ہو گی تو اسے دور بیٹھے ہوئے ماہرین ٹھیک کر دیں گے اور مقامی ماہرین کو طبی آلات کی مینٹینس کی ٹریننگ بھی دیں گے۔