امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے حسینی انجمنوں و شعائر کے سیکشن نے عاشوراء و عزاداری کی عکاسی کرنے والی دسیوں تصاویر کی نمائش لگائی ہے کہ جسے دیکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر بہت بڑی تعداد آرہی ہے۔
روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے بیرونی صحن میں لگائی گئی یہ تصویری نمائش عاشوراء اور اربعین امام حسین علیہ السلام کے دوران ماتمی جلوسوں، مجالس عزاء اور عزاداری کرتے ہوئے مومنین کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے اور اس میں تقریبا 53 تصاویر کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔
اس نمائش کا افتتاح روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے سربراہ علامہ سید لیث موسوی نے کیا اور اس موقع پر شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن کے سربراہ الحاج ریاض نعمہ اور بہت سے دیگر افراد موجود تھے۔
اس نمائش کی چند جھلکیاں آپ زیر نظر تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں: