روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا السقایہ شعبہ سامراء میں زائرین کو ہر ممکن خدمات مہیا کر رہا ہے......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے السقایہ شعبہ کے ارکان امام حسن عسکری علیہ السلام کی شھادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے سامراء آنے والے کو دیگر خدمات کے علاوہ ہر جگہ پینے کا صاف پانی فراہم کر رہا ہے مذکورہ شعبہ اپنے پلانٹس کے ہمراہ گزشتہ چند دن سے سامراء میں موجود ہے اور تمام خدماتی کیمپس اور مواکب وغیرہ کو فلٹر شدہ پینے کا صاف پانی مہیا کر رہا ہے۔

مذکورہ شعبہ نے زائرین کے تمام راستوں میں بڑی مقدار میں واٹر کولر بھی نصب کیے ہیں کہ جن سے تمام زائرین استفادہ کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: