امام حسن عسکری (ع) کے یوم شھادت کے احیاء کے سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی خدمات ناقابل فراموش ہیں(روضہ مبارک عسکریین)

امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شھادت کے احیاء کے سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے سامراء میں زائرین کو ہر ممکن سرویسز فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور اہل مواکب اور روضہ مبارک امام علی نقی(ع) اور امام حسن عسکری(ع) کے شانہ بشانہ دن رات کام کیا۔ انہی خدمات کے سبب روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے ادارہ نے رسمی طور پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا ہے۔

مراسیم زیارت کے اختتام کے بعد روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کے تشریفات ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں یوم شھادت کے احیاء کے سلسلہ میں انتظامات اور تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور انہیں اعزازی اسناد دی گئیں اس موقع پر سامراء کے حرم مبارک کے امام جماعت شيخ عبد الغفار المالكي نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نمائندے سید ہاشم موسوی کو باقاعدہ تشکر نامہ پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: