نجف اشرف میں موجود اعلی دینی قیادت کے دفتر میں قائم آر پی ڈیز کی امدادی کمیٹی نے گزشتہ روز حویجۃ سے تعلق رکھنے والے آر پی ڈیز میں امدادی سامان تقسیم کیا کہ جو زیادہ تر غذائی مواد اور گرم کپڑوں پر مشتمل تھا۔ اس کے علاوہ مذکورہ کمیٹی نے دربند خان کا بھی دورہ کیا اور وہاں زلزلے سے متاثر ہونے والے خاندانوں میں مالی و غذائی امداد تقسیم کی۔
مقامی لوگوں اور حکومتی انتظامیہ نے مشکل وقت میں یاد رکھنے اور امداد فراہم کرنے پر اعلی دینی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اعلی دینی قیادت کو عراق کے لیے عظیم ترین نعمت قرار دیا۔