یورپی ماہرین کے توسط سے ’’الکفیل اکیڈمی برائے دوران جنگ طبی امداد‘‘ میں اہم شخصیات کی حفاظت کی ٹریننگ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ’’الکفیل اکیڈمی برائے دوران جنگ طبی امداد‘‘ نے حال ہی میں اہم شخصیات کی حفاظت اور انہیں ہنگامی صورت حال میں طبی امداد مہیا کرنے کے بارے میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا کہ جس میں یورپی ماہرین نے 15 افراد کو اس حوالے سے خصوصی ٹریننگ دی۔

یورپی ٹرینرز میں شامل توماس بیل نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا میں جن ممالک میں امن و امان کے خطرات زیادہ ہیں ان کے لیے ہمارے ادارے نے مختلف طریقے وضع کیے ہیں اور انہی طریقوں کو ٹریننگ کے دوران سیکھایا جاتا ہے اور ملکی قوانین کے مطابق تربیت دی جاتی ہے۔

9 دن تک جاری رہنے والی اس ورکشاپ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور مابین الحرمین میں مامور سیکورٹی اہل کاروں کو اہم شخصیات کی حفاظت کی ٹریننگ دی گئی کہ جو ہر روز 7 سے 8 گھنٹوں پر مشتمل تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: