العمید رسالہ کے اکیسویں شمارے کی اشاعت.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے مرکز العمید برائے تحقیق و تعلیم کی طرف سے شائع ہونے والے سہ ماہی رسالہ العمید کا اکیسواں شمارہ شائع ہو گیا ہے کہ جسے ’’المنبرُ الحُسينيُّ بابُ وصالٍ بالنّبي (ص) والآل (ع)‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس شمارے میں گیارہ علمی و تحقیقی مضامین ہیں کہ جو منبر حسینی کی تاریخ و ادوار، خطابت کے اصول اور منبر کے معاشرے پر اثرات کے بارے میں مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہیں۔

مذکورہ شمارہ میں دس مضامین عربی زبان میں ہیں جب کہ ایک انگریزی زبان میں لکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ العمید رسالہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے شائع ہونے والا علمی و تحقیقی رسالہ ہے کہ جسے عراق کی ہائر ایجوکیشن کی وزارت کی طرف سے خصوصی لائسنس حاصل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: