روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے کربلا میں موجود سکول کی مینٹینس.....

عراق کے باقی علاقوں کی طرح کربلا میں بھی سرکاری سکولوں کی عمارتیں حکومتی بے توجہی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے سکولوں میں طلاب کو پڑھائی کا وہ ماحول میسر نہیں آ پاتا کہ جو ان کے لیے ضروری ہے۔ اور انہی سکولوں میں سے ایک سکول’’ مدرسة البيان‘‘ بھی ہے کہ جو فریحہ کے علاقہ میں خستہ حالی کا شکار تھا۔

اہل منطقہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو اس سکول کی خستہ حالی کے بارے میں آگاہ کیا اور اس کی مینٹینس کی درخواست کی۔ روضہ مبارک کے ادارے نے اہل منطقہ کی درخواست کے بعد ایک انجینئرز اور تعمیراتی کام کرنے والے افراد کی ایک ٹیم کو اس سکول کی ممینٹینس کے لیے بھیجا اور انہیں ہر طرح کے وسائل مہیا کیے۔

روضہ مبارک کی تعمیراتی ٹیم نے بہت ہی کم عرصے میں مذکورہ سکول کو مینٹینس کے ذریعے ایک نئی زندگی اور نئی روح بخش دی ہے اور اس وقت سکول کی عمارت ہر طرح سے طلاب کو پڑھائی کا ماحول میسر کرنے کے لیے تیار ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: