روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی تعلقات کے شعبہ نے گزشتہ سال کی طرح موجودہ درسی سال میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلاب کے لیے قرآنی معلومات پر مشتمل سیمینارز کا آغاز کر دیا ہے۔
ان سیمینارز کا مقصد طلاب میں قرآنی تعلیمات کا فروغ اور انہیں صحیح دینی تربیت فراہم کرنا ہے۔
واضح رہے ان سیمینارز کو منعقد کرنے کے لیے سال کی ابتداء میں ہی تمام یونیورسٹی چانسلرز اور یونیورسٹی انتظامیہ سے اجازت لے کر ایک ٹائم ٹیبل بنا لیا گیا ہے کہ جس کے تحت دینی سکالرز مختلف یونیورسٹیوں میں جا کر طلاب کو ان سیمینارز کے ذریعے قرآنی علوم کے زیور سے آراستہ کریں گے۔