شعائر و حسینی انجمنوں کا سیکشن اہل نعمانیہ کی عید میلاد النبی(ص) کی خوشیوں میں شریک.....

امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر حسینی انجمنوں کے سیکشن کے ایک اعلی سطحی وفد نے نعمانیہ میں منعقد جشن عید میلاد النبی(ص) میں شرکت کی اور ان کی خوشیوں میں شریک ہوا۔

مذکورہ سیکشن کے سربراہ الحاج ریاض نعمۃ سلیمان نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ واسط کے مرکزی شہر نعمانیہ میں حسینیہ و امام بارگاہ ’’السادة آل الخطيب‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے ہمیں اہل نعمانیہ کا دعوت نامہ وصول ہوا جسے ہم نے قبول کرتے ہوئے اس تقریب میں بھر پور شرکت کا ان سے وعدہ کیا اور آج ہم اسی وعدے کو وفا کرتے ہوئے مراجع عظام کے وکلاء اور مقدس حرموں کے خدام پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ نعمانیہ میں موجود ہیں۔

واضح رہے یہ حسینیہ اپنے مقام اور عمارت کے حوالے سے ابھی سے نعمانیہ میں خاصی اہمیت حاصل کر چکا ہے اور اس کی افتتاحی تقریب میں علماء، حکومتی ارکان اور بہت سی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: