عباس عسکری یونٹ عراق اور سوریا کے باڈر کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لینے والا ہے.....

عباس عسکری یونٹ کے سربراہ شیخ میثم زیدی نے کہا ہے کہ آج بروز جمعرات 18ربيع الأول 1439هـ بمطابق 7 دسمبر2017ء کو عباس عسکری یونٹ آپریشن کا آخری مرحلہ شروع کر رہا ہے کہ جس میں یونٹ کے جوان سوریا اور عراق کے باڈر کو داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے بعد باڈر کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔

(معركة الجزيرة الكبرى) کے نام سے جاری اس آپریشن کے دوران عباس عسکری یونٹ نے موصل، انبار اور صلاح الدین میں موجود وسیع العریض صحرائی علاقے کو داعشی دہشت گردوں سے پاک کر دیا ہے اور اس وقت یونٹ کے جوان سوریا کے باڈر کے قریب موجود ہیں اور حدودی پٹی کو اس وقت داعش سے خالی کرنے کے لیے مصروف عمل ہیں۔

آپریشن کے اس آخری مرحلہ میں بھی یونٹ کا توپ خانہ برگیڈ اپنے میزائیلوں اور گولہ باردو سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے اور پیادہ فوج کے آگے بڑھنے میں مدد فراہم کرے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: