موصل، صلاح الدین اور انبار کے علاقوں پر مشتمل صحراء ’’جزیرۃ الکبری‘‘ کو داعشی دہشت گردوں سے خالی کروانے کے لیے عباس عسکری یونٹ، حشد شعبی اور سیکیورٹی فورسز نے جو آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے اس میں عباس عسکری یونٹ نے سوریا کے باڈر پر کنٹرول تک جو کامیابیاں انفرادی طور پر حاصل کی ہیں ان کا محدود اعداد و شمار درج ذیل ہے:
1:۔ 480 مربع کلو میٹر رقبہ کو داعش سے آزاد کروایا۔
2:۔ 7 حدودی علاقوں پر کنٹرول کہ جن میں توصين، زين القوس، الجزيرة، أم الروس، الشبيلية، الخابور بھی شامل ہیں۔
3:۔ سنجار کو قائم سے ملانے والے راستے کی بحالی اور اس کے گردونواح کی آزادی کے جو 90 مربع کلو میٹر پر مشتمل ہے ۔
4:۔ 35 سے زائد لیزری بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا۔
5:۔ بہت سی خود کش گاڑیوں کے حملوں کو ناکام کیا اور بہت سی دیگر خود کش گاڑیوں کو ناکارہ بنایا۔
6:۔ مارٹر گولوں کی فیکٹری پر قبضہ
7:۔ سوریا کے قصبے السوسہ اور جنیف ائیر پورٹ کے درمیان واقع سپلائی لائن کی بندش