روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ایک نیا قرآنی پروگرام’’ مشروع منابر النور‘‘.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے لوگوں میں قرآنی تعلیمات کے فروغ اور انہیں قرآن کے زیادہ سے زیادہ قریب لانے کے لیے جو پروگرام شروع کر رکھے ہیں ان میں ایک نیا اضافہ ’’ مشروع منابر النور‘‘ کا بھی ہے۔

اس پروگرام کے تحت کربلا اور دوسرے شہروں میں قرآنی محافل کا انعقاد کیا جائے گا اور اس کی ابتداء قرآن نے انسٹی ٹیوٹ نے میسان ڈویژن سے کر دی ہے۔

میسان میں موجود قرآنی تنظیم’’ رابطة خدام القرآن والعترة الطاهرة (عليهم السلام)‘‘ کے تعاون سے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے اس پروگرام کی پہلی محفل قرآن منعقد کی کہ جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور قرآن کی تلاوت سننے کا شرف حاصل کیا۔

اسی پروگرام کے تحت دوسری محفل قرآن کربلا میں جناب حر الریاحی (ع) کے روضہ مبارک میں منعقد کی گئی کہ جس میں عراق اور ایران کے قاریان قرآن نے حاضرین کو اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن مجید سنانے کا شرف حاصل کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: