مقام امام مہدی (عجل الله تعالى فرجه الشريف) کی توسیع و تعمیر کے منصوبہ کا بنیادی تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے.....

کربلا کے مقدس حرموں سے کچھ فاصلے پہ واقع مقام امام مہدی( عجل الله تعالى فرجه الشريف) کی توسیع و تعمیر کا منصوبہ ابتدائی مراحل سے گزر کر اگلے مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور منصوبے کے پہلے حصہ کی تکمیل کے بعد حال ہی میں دوسرے حصہ کو بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے بتایا ہے کہ مقام امام مہدی ( عجل الله تعالى فرجه الشريف) کی توسیع و تعمیر کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے اور اس کے تحت تمام بنیادی بنیادی تعمیراتی کاموں کو مکمل کر لیا گیا ہے اس منصوبے میں پہلے نہر پر کنکریٹڈ چھت ڈالی گئی اور پھر اس چھت اور اس سے ملحقہ زمین پر مردوں کے لیے تین 310 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہال اور 150 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل اداری دفاتر پر مشتمل ہال کی بنیاد رکھی گئی اور کنکریٹڈ ستونوں کی تعمیر کے بعد ان پہ عمارت کی چھت ڈال دی گئی۔

واضح رہے کہ مقام امام مہدی( عجل الله تعالى فرجه الشريف) اداری طور پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ایک سیکشن شمار ہوتا ہے اور اس مقام کے حوالے سے جاری دیگر منصوبوں کی طرح یہ توسیع و تعمیر کا منصوبہ بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے تیار کیا گیا اور اس کے نفاذ کی ذمہ داری روضہ مبارک کے انجینرنگ پروجیکٹس سیکشن نےعراقی کمپنی’’ارض القدس‘‘ کو سونپی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: