داعش کے خلاف اہلِ عراق کے مضبوط ارادہ ، صبر ، ثابت قدمی اور پختہ ایمان پر پوری دنیا حیران کھڑی ہے(اعلٰی دینی قیادت)

نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی(دام عز) نے 26 ربیع الاول 1439 ھ بمطابق 15 دسمبر 2017ء کو صحن حسینی میں نماز جمعہ کے دوسرے خطبہ میں اہل عراق کے داعش کے خلاف بلند حوصلے اور بہادری کا ذکر کرتے ہوئے کہا:

اے اصحاب شرف اے اہل ِ عراق تین سال سے زیادہ شدید ترین لڑائی، اپنی قیمتی سے قیمتی چیز قربان کرنے ، مختلف مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنے کے بعد آپ نے طاقت ور ترین دہشت گرد تنظیم پر فتح حاصل کی ہے اس تنظیم نے عراق کے ماضی، حال اور مستقبل کو تباہ کرنے کے لیے اسے اپناہدف بنایا اور آپ نے اپنے مضبوط ارادے اور اپنے وطن، اپنی عزت اور اپنے مقدسات کی حفاظت کے پختہ عزم کے ذریعے ان دہشت گردوں کو شکست دی آپ نے اپنی بے انتہاء قربانیوں کی ذریعے ان دہشت گردوں کو ناکام اور نامراد بنایا آپ نے اس مقصد کے لیے اپنی جانوں، اپنے جگر کے ٹکڑوں اور اپنی ملکیت میں ہر قیمتی چیز کو اس وطن پر فدا کر دیا آپ نے بہادری اور ایثار و قربانی کی بلند ترین تصویر کھینچی اور جدید ترین عراق کی تاریخ کو عزت اور کرامت کے الفاظ کے ساتھ درج کیا پوری دنیا آپ کے مضبوط ارادہ ، صبر ، ثابت قدمی اور پختہ ایمان پر حیران کھڑی ہے اور بالآخر آپ نے وہ عظیم فتح حاصل کی کہ جس کے بارے میں بہت سے لوگ گمان کر رہے تھے کہ اس کا حصول نا ممکن ہے لیکن آپ نے انتہائی کم مدت میں اسے حقیقت کا روپ دیا اور اس کے ذریعے سے آپ نے اپنے وطن کی عزت و ناموس اور عوام کو محفوظ بنایا اور یقنا آپ ایک عظیم ترین قوم ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: