عربی زبان کے عالمی دن کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں تقریبات.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے مرکز العمید برائے تحقیق و تعلیم نے عربی زبان کے عالمی دن کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا کہ جس کا عنوان’’عربی زبان ہی ہماری ثقافت کا مصدر اور ہماری وحدت کی امید ہے‘‘ تھا۔

اس سیمینار میں مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور لسانی ماہرین نے شرکت کی اور اپنے نظریات سے حاضرین کو مستفید کیا۔

مرکز العمید کے تقریباتی ہال میں منعقد ہونے والے اس سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شھداء کے فاتحہ خوانی سے ہوا جس کے بعد عربی زبان کے ماہرین نے اس عالمی زبان کی اہمیت اور تاریخ کے بارے میں گفتگو کی۔

سیمینار سے خطاب کرنے والوں میں مرکز العمید کے نائب انچارج عادل نذیر بیری،ڈاکٹر طارق عبد عون الجنابي اور ڈاکٹر كريم حسن ناصح سر فہرست ہیں کہ جنہوں نے اپنے تحقیقی مقالات اور ثقافتی معلومات کو حاضرین کی سماعتوں کی نظر کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: