عباس عسکری یونٹ نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ یونٹ کے ارکان نے سامراء کے شہر اور روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کو دہشت گردوں سے محفوظ بنانے کے لیے’’ مطيبيجة‘‘ اور اس کے گردونواح میں جو سرچ آپریشن شروع کیا تھا اسے کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے اور 160 مربع کلو میٹر کے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا ہے۔
اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی بنائی ہوئی زیر زمین طویل سرنگ کو بھی تباہ کیا گیا اور دہشت گردوں کے پشت پناہوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔