الجود کمپنی برائے جدید زرعی ٹیکنالوجی کی طرف سے تیار کردہ نئی کھاد’’داب التاج السائل‘‘

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والی الجود کمپنی برائے جدید زرعی ٹیکنالوجی نے عراق میں زراعت کی ترقی اور یہاں کے موسمی ماحول کے مطابق کیمیائی کھادوں اور زرعی ادویات بنانے کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لے رکھی ہے اور اس کمپنی کی لیبارٹریوں، فارم ہاؤسز اور فیکٹریوں میں جدید ترین ریسرچ کا سلسلہ دن رات جاری رہتا ہے اور اسی ریسرچ کی بنیاد پر زراعت کو ترقی دینے کے لیے عملی اقدامات کیے جاتے ہیں اور اسی کمپنی نے حال ہی میں عراق کے موسمی حالات اور مٹی سے مطابقت رکھنے والی ایک نئی کھاد بنائی ہے جو سبزیوں، پھل دار درختوں اور مختلف اناج کے پودوں کے لیے انتہائی مفید ہے اور ان کی پیداوار میں اضافے کا بھی موجب ہے۔

اس کھاد کا زیادہ تر حصہ فاسفورس اور نائٹروجن پر مشتمل ہے اور اس میں قدرتی اجزاء کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: