اعلیٰ دینی قیادت داعش کے خلاف لڑنے والے افراد کی مدد پر اہل عراق کی شکر گزار ہے.....

نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی(دام عز) نے 26 ربیع الاول 1439 ھ بمطابق 15 دسمبر 2017ء کو صحن حسینی میں نماز جمعہ کے دوسرے خطبہ کے دوران داعش کے خلاف لڑنے والے افراد کی ہر ممکن مدد کرنے پراہل عراق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
بے شک آپ وہ قوم ہیں جس نے اپنے بیٹوں کو قربان کر کے عالمی دہشت گردوں کے خلاف فتح و نصرت حاصل کی، ہم انتہائی ادب و احترام کے ساتھ ان تمام اہل وطن کا ذکر کرتے ہیں کہ جنہوں نے میدان جنگ میں لڑنے والے اپنے بھائیوں کے حوصلوں کو بلند رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے بے شک یہی لوگ بہترین مدد گار اور پشت پناہ ثابت ہوئے ، ہم انتہائی شکر و تقدیر کے ساتھ ان تمام احباب کا ذکر کرتے ہیں کہ جن کا مفکر ، مثقف ، طبیب ،شاعر ،کاتب ، صحافی وغیرہ کی حیثیت سے اس معرکہ میں کوئی بھی مثبت کردار رہا ، اسی طرح سے ہم ان تمام دوستوں کا بھی شکر ادا کرتے ہیں کہ جو داعشی دہشت گردوں کے خلاف عراق اور اہل عراق کے ساتھ کھڑے ہوئے اور ان کے بہترین مدد گار ثابت ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام لوگوں کو اشرار کے شر سے محفوظ رکھے اور انہیں امن و سلامتی کی نعمت سے مالا مال کرے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: