نجف میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ایجوکیشنل کمپلیکس تعمیر کرنے جا رہا ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ عراق میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے اورعلمی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے دن رات مصروف عمل ہے اور روضہ مبارک کے اہم ترین اہداف میں سے ایک عراق میں تعلیم کا فروغ ہے۔ اسی سلسلہ میں روضہ مبارک کے ادارہ نے نجف اشرف میں ایک بڑے ایجوکیشنل کمپلیکس کی تعمیر کا فیصلہ کیا اور اب اس کی تعمیر کا کام باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

اس کی تعمیر کی ذمہ داری انجینرنگ پروجیکٹس سیکشن کو دی گئی ہے اس حوالے سے مذکورہ سیکشن کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے بتایا ہے کہ یہ کمپلیکس (80000) مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہو گا اور اس میں متعدد کالجز اور تعلیمی ڈیپارٹمنٹ ہوں گے اور سب سے پہلے یہاں دو کالجوں کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ہے کہ جن میں سے ہر کالج کا رقبہ (1700) مربع میٹر ہو گا اور اس کی عمارت چار منزلوں پر مشتمل ہو گی کہ جس میں کلاسز، ہالز اور اداری دفاتر وغیرہ ہوں گے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ہائر ایجوکیشن سیکشن کے انچارج ڈاکٹر عباس الددہ نے اس منصوبے کو تعلیمی میدان میں ایک جدید ترین قدم قرار دیا ہے اور اس کے حوالے سے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: