جس طرح عراقیوں نے داعش کا خاتمہ کیا اس طرح سے الجود کمپنی زراعت میں موجود مشکلات کا خاتمہ کردے گی(سید اشیقر)

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر(دام تأييده) نے گزشتہ روز الجود کمپنی برائے جدید زرعی ٹیکنالوجی کے ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا اور زرعی مصنوعات کی فیکٹریوں میں کام کا جائزہ لیا۔

سید اشیقر(دام تأييده) نے کمپنی کے کام کو سراہا اور اس کی تر قی کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح عراقیوں نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا خاتمہ کیا اس طرح سے الجود کمپنی کے ماہرین عراق میں پیش آنے والی زرعی آفات اورزراعت میں موجود مشکلات کا خاتمہ کر دیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: