روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے جاری خواتین کے قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب اور علامہ صافی کی شرکت......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین نے ملکی سطح پر قرآنی مقابلہ منعقد کروایا کہ جس میں پورے ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی 200 سے زیادہ حافظات قرآن نے شرکت کی اور مختلف مقابلوں کے بعد آخری مرحلے کے لیے ان میں سے 52 خواتین نے کوالیفائیڈ کیا۔

گزشتہ روز ان مقابلوں کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے بھی شرکت کی اور اپنے خطاب میں خواتین کے ان قرآنی مقابلوں کو سراہا اور اس طرح کے پروگراموں کے مسلسل انعقاد کی ضرورت پہ زور دیا۔

اس اختتامی تقریب میں قرآنی مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والی حافظات قرآن میں انعامات تقسیم کیے گئے اور انہیں اعزازی اسناد دی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: