روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے عراق اور سوریا کے باڈر پر تعینات سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کے لیے لوجیسٹیکل امداد......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے سنجار اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور وہاں کے رہنے والوں کو ہر ممکن ضروریات زندگی فراہم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے تاکہ ان کی روح اور جسم پہ داعش کے لگائے ہوئے زخموں پہ مرہم رکھا جا سکے۔

اور اسی طرح سے اس مرتبہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے عراق اور سوریا کے باڈر پر تعینات سیکیورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کی لوجیسٹیکل امداد کے لیے سامان کی ایک بڑی کھیپ بادڑ تک پہنچائی ہے تاکہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کو احسن طریقے سے انجام دے سکے۔ یہ امدادی سامان 50 سے زیادہ چوکیوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: