العمید یونیورسٹی میں عراقی فتح کا جشن......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والی العمید یونیورسٹی میں آج داعش کے خلاف فتح کا جشن اس عنوان کے تحت منایا گیا ’’ہمارے شہداء کے خون سے فتح حاصل ہوئی‘‘

جشن کی اس تقریب میں شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی کہ جنہیں خصوصی طور پر اس جشن میں مدعو کیا گیا تھا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا جس کے بعد عراق کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔

سب سے پہلے یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر جاسم مرزوکی نے استقبالیہ خطاب کیا اور داعش کے خلاف عظیم فتح کا اصل سبب اعلی دینی قیادت کے جہاد کفائی کے فتوی کو قرار دیا۔

ڈاکٹر مرزوکی نے مزید کہا کہ العمید یونیورسٹی کے طلاب اور اساتذہ کی طرف سے یہ جشن اصل میں شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں منعقد تقریب ہے اور ان افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک چھوٹا سا ذریعہ ہے کہ جنہوں نے عراق کی سر زمین کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کروانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

تقریب میں دیگر اساتذہ اور طلاب نے بھی اپنے خطابات کے ذریعے اظہار خیال کیا اور اسی تقریب کے ضمن میں امریکہ کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کی مذمت کی۔

تقریب کے اختتام پہ جشن میں شریک شہداء کے لواحقین میں تحائف اور امدادی رقوم کو تقسیم کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: