وزیر داخلہ کی علامہ صافی سے ملاقات......

عراق کے وزیر داخلہ قاسم اعرجی نے آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور مراسیم زیارت کی ادائگی کے بعد انہوں نے روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) سے ملاقات کی اور ملک کو لاحق اندرونی خطرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور نجف اشرف میں موجود اعلی دینی قیادت کی طرف سے دفاع کفائی کے فتوی کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور عباس عسکری یونٹ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس ملاقات میں علامہ صافی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ شہداء کے پسماندگان اور زخمیوں کو تمام وسائل زندگی سے بھر پور زندگی فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

اس ملاقات کے بعد وزیر داخلہ نے روضہ مبارک کے مانیٹرنگ نظام اور کنٹرول روم کا دورہ کیا اور مقامی سطح پر تیار کیے گئے اس جدید ترین سسٹم کو سراہا اور اسے تمام اہم مقامات اور تنصیبات کے لیے استعمال کرنے کو وقت کی عین ضرورت قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: