دیوان وقف السنی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ساتھ مل کر مخطوطات کی حفاظت کرنا چاہتا ہے.....

دیوان وقف الشیعی میں قائم خطی نسخوں کے ادارے کے انچارج ڈاکٹر عبد الرزاق احمد حربی نے آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دارالمخطوطات کا دورہ کیا اور یہاں مخطوطات کی حفاظت کے لیے کیے جانے والے کاموں کو سراہا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ساتھ مل کر امت کے علمی ورثہ کو محفوظ بنانے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر عبد الرزاق نے کہا کہ ہم نے دو سال پہلے دیوان وقف السنی میں خطی کتابوں کا مرکز قائم کیا اور اس سلسلہ میں ہمیں مزید کام کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دارالمخطوطات کے تعاون کی اشد ضرورت ہے کیونکہ دارالمخطوطات کے پاس ایک طویل تجربہ موجود ہے اور اس وقت دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو دارالمخطوطات میں استعمال کیا جا رہا ہے تا کہ خطی نسخوں کو آنے نسلوں کے لیے محفوظ بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: