روضہ مبارک امام علی(ع) کے جوار میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے شہداء حوزہ علمیہ کے اعزاز میں تقریب....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے شہداء کے پسماندگان کو امداد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلہ میں آج روضہ مبارک امام علی علیہ السلام میں حوزہ علمیہ نجف اشرف سے تعلق رکھنے والے شہداء کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ سید احمد صافی(دام عزہ)، مقدس روضوں کے نمائندگان، علماء و طلباء اور حکومتی ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والی اس تقریب کا آغاز مسجد خضراء میں تلاوت قرآن مجید اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا جس کے بعد علامہ صافی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے حوزہ علمیہ کے شہید ہو جانے والے علماء و طلباء کو خراج عقیدت پیش کیا اور داعش کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے تمام شہداء کے پسماندگان کی ہمیشہ احوال پرسی اور دیکھ بھال کی ضرورت پہ زور دیا۔

اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن سے تعلق رکھنے والے علامہ سید عدنان موسوی اور علامہ شیخ صلاح کربلائی نے بھی مختصر خطاب کیا۔

تقریب کے اختتام پہ حوزہ علمیہ کے شہید ہو جانے والے اساتذہ اور طلباء میں سے 70 شہداء کے پسماندگان میں امدادی رقوم اور ہدایہ تقسیم کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: