روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نئی اشاعت کتاب’’معجم المفردات القرآنية عند أهل البيت (عليهم السلام)‘‘

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے مرکز علوم قرآن و تفسیر نے قرآنی علوم پر مشتمل ایک نئی کتاب’’ معجم المفردات القرآنية عند أهل البيت (عليهم السلام)‘‘شائع کی ہے کہ جسے ڈاکٹر ضرغام کریم موسوی نے تحریر کیا ہے اور علامہ سید محمد علی حلو نے اس کتاب کی تحریر میں ڈاکٹر موسوی کو فنی و علمی مدد فراہم کی ہے۔

علامہ شیخ جواد نصراوی کا کہنا ہے تحقیق کرنے والے کو اپنے کام میں جن قرآنی علوم کی ضرورت ہوتی ہے وہ بہت زیادہ ہیں اور ان میں سے ایک اہم ترین علم مفردات قرآن کے معانی و مفاہیم بھی ہیں اس حوالے سے بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں لیکن موجودہ دور میں ایک نئی کتاب کی اشد ضرورت تھی کہ جسے ڈاکٹر ضرغام موسوی نے پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: