حلہ کالج میں کتابوں کی عالمی نمائش اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی بھر پور شرکت.....

حلہ کالج میں آج بروز بدھ 14 ربیع الثانی 1439ھ بمطابق 2 جنوری 2018ء کو کتابوں کی عالمی نمائش کا افتتاح ہوا کہ جس میں دنیا کے دسیوں معروف کتابی اداروں نے اپنی منشورات کو نمائش کے لیے رکھا ہے کہ جن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام بھی شامل ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنی علمی، ثقافتی، سماجی، دینی اور سائنسی منشورات کو اس نمائش میں رکھا ہے کہ جسے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

حلہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر حسن مسعودی نے روضہ مبارک کے سٹال میں رکھی گئی کتابوں کو دیکھ کر اس سٹال کو نمائش کا منفرد ترین سٹال قرار دیا اور علمی و ثقافتی ترقی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی کاوشوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو اس کی بہترین کتابی منشورات کی وجہ سے دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے اور اسی سبب سے روضہ مبارک کو عراق اور بیرون ملک میں لگائے جانے والی کتابی میلوں میں مدعو کیا جاتا ہے اور ہر نمائش میں روضہ مبارک کا سٹال لوگوں کی نظروں کا مرکز بن جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: