روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کربلا کی سڑکوں کو جہت قبلہ کی علامت سے مزین کر رہا ہے.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مینٹینس سیکشن نے قبلہ کی جہت بتانے والے تیر کے نشانات کو کربلا کی سڑکوں پر نصب کرنے کا کام شروع کر دیا ہے اور اس مقصد کے لیے دسیوں بڑے بڑے تیر نما سائن بورڈ تیار کیے گئے ہیں۔

اس منصوبے کا مقصد مختلف طریقوں سے لوگوں کو اسلامی تعلیمات کی طرف متوجہ کرنا ہے۔ اور دوسری جانب کربلا آنے والے زائرین کو جہت قبلہ معلوم کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے تا کہ وہ اپنی عبادات کو قبلہ کی صحیح سمت میں سر انجام دے سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: