امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے ہر سال منعقد ہونے والے ربیع الشھادۃ سیمینار کی انتظامیہ کمیٹی نے کئی میٹینگز اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اس سال منعقد ہونے والے ربیع الشھادۃ سیمینار کا موضوع داعش کے خلاف عراقی فتح ہو گا۔
انتظامیہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ چودھویں سالانہ ربیع الشھادۃ سیمینار کا انعقاد رجب کے پہلے ہفتے میں اس عنوان کے تحت ہو گا’’ بالحسین (ع )ثائرون و بالفتوی منتصرون‘‘
واضح رہے امام حسین علیہ السلام، حضرت عباس علیہ السلام اور حضرت امام سجاد علیہ السلام کے جشن میلاد کے حوالے سے ہر سال کربلا کے مقدس روضوں کی طرف سے ربیع الشھادۃ سیمینار منعقد ہوتا ہے اور اس میں پوری دنیا کی نامور شخصیات شرکت کرتی ہیں۔