روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے مڈل سکول تک کے طلاب کے درمیان تیسرے سالانہ تقریری مقابلے کا اعلان.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ یونیورسٹی تعلقات نے گزشتہ دو سالوں کی طرح اس سال بھی مڈل سکول تک کے طلاب کے درمیان تقریری مقابلے کا انعقاد کیا ہے اور اس میں شرکت کے لیے عراق کے تمام سکولوں کو دعوت نامے بھی ارسال کر دئیے گئے ہیں۔

اس سلسلہ میں مذکورہ شعبہ کے ارکان ہر ڈویژن کے محکمہ تعلیم میں گئے اور انہیں سب سے پہلے دعوت نامے پیش کیے تا کہ آئندہ ماہ میں منعقد ہونے والے ان تقریری مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ طلاب شرکت کریں اور محکمہ تعلیم اپنے ڈیژن کے طلاب کی اس حوالے سے حوصلہ افزائی میں اپنا کردار ادا کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: