جناب سید حبیب بن ابراہیم مجاب(ع) کے مزار کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے تعمیر.....

عراق کے شہر دیوانیہ کے نواحی علاقے طلیعۃ میں واقع جناب سید حبیب بن ابراہیم مجاب(ع) اور ان کی ہمشیرہ جناب علویہ کے مزار کی مینٹینس اور تعمیر کا کام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے جاری ہے اور جلد اسے مکمل کرنے کے بعد زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینرنگ مینٹینس سیکشن کو اس منصوبہ پہ کام کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے مزار کی مینٹینس کے علاوہ نئے وضو خانوں اور ایک وسیع ہال کی تعمیر بھی مذکورہ سیکشن کے منصوبہ میں شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: