ہڈیوں کی سرجری کے موضوع پر عالمی کانفرنس اور 200 سے زائد ڈاکٹروں کی شرکت.....

بروز جمعہ 24 ربیع الثانی بمطابق 12 جنوری 2018 ء کو ہوٹل البارون کے تقریبی ہال میں پہلی الکفیل عالمی کانفرنس برائے آرتھو پیڈک سرجری کا انعقاد ہوا جس میں عراق اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد ڈاکٹروں، حکومتی ارکان اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر نے شرکت کی اور اس شعبہ میں زیادہ سے زیادہ باہمی تعاون اور جدید بنیادوں پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس کانفرنس میں گیارہ غیر ملکی آرتھو پیڈک ماہرین اور 200 سے زیادہ عراقی ڈاکٹروں نے مشترکہ لائحہ عمل بنانے میں حصہ لیا اور کانفرنس کے دوران سات ماہرین نے اپنے تحقیقی مقالے پڑھے۔

اس کے علاوہ یہ کانفرنس مذکورہ موضوع پر ایک ورکشاپ، ادویات اور مشینری کی نمائش اور متعدد میٹینگز پر مشتمل تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: