داعش کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے عسکری رضاکاروں کی یاد ہمیشہ زندہ رکھنے کے لیے ہم سے تعاون کریں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ ’’فتوی دفاع المقدسہ‘‘ کے نام سے ایک انسائیکلو پیڈیا شائع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کہ جس میں داعش کے خلاف جہاد کفائی کے فتوی کے صدور، اس وقت کے حالات اور اس فتوی پہ لبیک کہتے ہوئے لوگوں کی داعش کے خلاف کامیابیوں اور قربانیوں کو بیان کیا گیا ہے۔

اس انسائیکلو پیڈیا میں خاص طور پر عسکری رضاکاروں کی خدمات اور قربانیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور شھداء کی تصاویر کو بھی شامل کیا گیا ہے تا کہ ان کی یادوں کو ہمیشہ کے لیے باقی رکھا جا سکے۔

اس سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ شہید ہونے والے عسکری رضاکاروں کے پسماندگان سے گزارش کرتا ہے کہ وہ

شہید کا مکمل نام اور لقب

تاریخ ولادت

مکمل پتہ

اجتماعی حالت اور بچوں کی تعداد

مقام اور تاریخ شھادت

تعلیم

اور شہید کے حشد شعبی میں یونٹ کا نام

ہمیں ارسال کریں۔

مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل ای میل اور نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

sadda@alkafeel.net
- 07808318441 (واٹساپ, وايبر, ٹیلي گرام).
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: