روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے طلاب کی دینی و ثقافتی تربیت کے لیے نت نئے پروگرام......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ نئی نسل اور خاص طور پر طلاب کو دینی و ثقافتی زیور سے آراستہ کرنے کے لیے مختلف پروگراموں اور پروجیکٹس پر کام کرتا رہتا ہے حال ہی میں روضہ مبارک کے یونیورسٹی تعلقات کے شعبہ نے اسی سلسلہ کا ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے کہ جسے’’استضافۃ طلبۃ الجامعات و المعاھد العراقیہ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت عراق کی یونیورسٹیوں اور ہائر ایجوکیشن کی درس گاہوں کے طلاب کو روضہ مبارک کی طرف سے مدعو کیا جائے گا اور اس ضیافت کے دوران کربلا کے مقدس روضوں کی زیارت کروائی جائے گی اور مختصر دینی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے اس پروگرام کے تحت ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے پینے وغیرہ کے تمام اخراجات روضہ مبارک کا ادارہ فراہم کرے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: