2017 کے دوران دینی امور کے سیکشن نے سیکورٹی فورسز اور شھداء کے پسماندگان میں تقریبا ڈیڑھ بلین دینارکی امداد تقسیم کی.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن نے سال 2017 کے دوران سیکورٹی فورسز، عسکری رضاکاروں اور شھداء کے پسماندگان کو تقریبا ڈیڑھ بلین دینار کی امداد فراہم کی کہ جو مختلف مقامات پر رکھے گئے عطیات کے ڈبوں سے حاصل ہوئی۔

مذکورہ سیکشن نے روضہ مبارک کے اندر اور چند دیگر جگہوں پر سیکورٹی فورسز اور شھداء کے لیے امداد جمع کرنے کے لیے دسیوں ڈبے رکھے ہیں کہ جن سے 2017 کے دوران ایک بلین، چار سو دس ملین، سات لاکھ، چوالیس ہزار عراقی دینار جمع ہوئے۔ ان عطیات کا ایک حصہ سیکورٹی فورسز کو میدان جنگ میں لاجسٹیکل امداد فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا گیا جب کہ ایک دوسرا حصہ شھداء کے پسماندگان کو امداد کے طور پر دیا گیا جب کہ ایک تیسرا حصہ جنگ میں زخمی ہونے والے افراد میں تقسیم کیا گیا کہ جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

لاجسٹیکل امداد کے لیے1046744000 عراقی دینار استعمال ہوا۔

شھداء کے 454 خانوادوں میں 313000000 عراقی دینار تقسیم کیے گئے۔

جنگ میں زخمی ہونے والے عسکری رضاکاروں اور سیکورٹی فورسز کے 102 ارکان میں 51000000 عراقی دینار تقسیم کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: