بغداد میں جاری نمائش’’میڈ ان عراق‘‘ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی شرکت....

بروز سوموار (27ربيع الثاني 1439هـ) بمطابق(15جنوری2018ء) کو عراق کی وزارت صنعت ومعدنیات کی طرف سے’’میڈ ان عراق‘‘ نامی نمائش کا آغاز ہوا کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے بھرپور شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مصنوعات پر مشتمل سٹال کو پوری نمائش میں کافی پذیرائی ملی اور سٹال پہ آغاز سے ہی رش دیکھائی دینے لگا۔

اس چار روزہ نمائش میں روضہ مبارک کے جن سیکشنوں اور ذیلی اداروں نے اپنی مصنوعات اور منشورات نمائش کے لیے رکھی ہیں ان میں (شركة الجود لتكنولوجيا الزراعة الحديثة، ودار الكفيل للطباعة والنشر، ومعمل انتاج الكونكريت الجاهز ومعمل انتاج الحصى والرمل) سر فہرست ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: